بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان کے صوبے بادغیس میں زلزلہ،26 افراد جاں بحق

افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق صوبائی ترجمان باز محمد سروری نے کہا کہ مغربی صوے بادغیس کے ضلع قادیس میں زلزلے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔

امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 تھی۔

باز محمد سروری نے کہا کہ ‘آج آنے والے زلزلے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی ہیں’۔

افغانستان کا صوبہ بادغیس خشک سالی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ 20 برسوں میں بیرونی امداد میں کم ملتی رہی ہے۔

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں پہلے انسانی بحران درپیش ہے جبکہ امریکا سمیت مغربی ممالک نے افغانستان کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔

افغانستان میں زلزلے اکثر محسوس کیے جاتے ہیں، خاص کر کوہ ہندوکش کے سلسلہ زلزلوں کا مرکز ہے، جو یوریشین اور برصغیر کے زمینی پلیٹس کے ملاپ کے قریب واقع ہے۔

Back to top button