بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رمیز راجہ کی جانب سے سابق کپتان سرفراز نواز کی تعریف

جمعہ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سال 2021 کے دوران اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں جب سابق کپتان سرفراز احمد انعامی رقم وصول کرنے کیلئے آئے تو چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین کرکٹر ہیں، بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ کپتان ہوں اور پھر آپ پر ایسا وقت آئے کہ آپ کو متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا جائے لیکن اس دوران بھی سرفراز احمد نے پروٹوکول اور ڈسپلن کا پورا خیال رکھا جس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

Back to top button