سائنس و ٹیکنالوجی
تیار ہو جائیں!اڑنے والی گاڑیاں آنے والی ہیں
دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اُڑن گاڑی کی آزمائشی پرواز دبئی کےصحرائی علاقے میں کی گئی۔
بجلی سے چلنے والی اُڑن گاڑی لندن کی ایک کمپنی نے تیارکی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس سوپرگاڑی عمودی پرواز کرسکتی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سوپرگاڑی 3 ہزار فٹ بلندی پر 220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے، آزمائشی طورپرگاڑی نے13 فٹ بلندی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ پرواز کی۔