بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری صدر کو ارسال

: وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس عمرعطا بندیال کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر ارسال کردی ہے جس کے تحت صدر مملکت جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹی فکیشن جاری کرےگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Back to top button