مہاتیر محمد کو ہسپتال داخل کر دیا گیا
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد الیکٹو میڈیکل پروسیجر کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہاتیر محمد کو جمعے کے روز دارالحکومت کولالمپور کےنیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا الیکٹو میڈیکل پروسیجز کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق 96سالہ مہاتیر محمد دل کےعارضے میں مبتلا ہیں انہیں گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو بھی طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
مہاتیر،جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے، ان کا دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 جبکہ دوسرا 2007 میں ہوا لیکن وہ ان سرجریوں کے بعد بھی سیاست میں سرگرم رہے۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے پہلی بار1981 میں اقتدار سنبھالا اور 22 سال بعد 2003 میں ریٹائر ہونے پر ملک میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنے۔