بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 2بچیوں سمیت 3جاں بحق

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کےباعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے دوبچیوں اور سکیورٹی گارڈ سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پربارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق اور ایک بچہ اور ان کا والد زخمی ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گجرات کے علاقے اصغرٹاؤن لالہ موسیٰ میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر سکیورٹی گارڈ چل بسا۔

Back to top button