بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم

سپریم کورٹ نے تحریری معافی مانگنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم کو احاطۂ عدالت سے گرفتار کرنے پر نیب افسران کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت میں نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیرمشروط معافی مانگی، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر کارروائی شروع کی گئی تھی۔

وکیل نیب نے کہاکہ ملزمان غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا،سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمٰن کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا تھا جس کا عدالت نے نوٹس لیا تھا۔

Back to top button