بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ، دھماکے سے 2افراد جاں بحق

کوئٹہ  کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع  پر موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Back to top button