کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔