بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں سائبیرین ہوائیں، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرگیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ، رات بھرخنکی چھائی رہی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ  مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صبح و شام ہواں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات
Back to top button