بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو کسی کو ڈرانے اور جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے جج  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ   کا کہنا ہے کہ انسان تو کیا جانوروں تک کو جلانے سے منع کیا گیا ہے۔

 کراچی بار  ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو کسی کو ڈرانے اور جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، انسان تو کیا جانوروں تک کو جلانے سے منع کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر جج کے دل میں اللہ تعالی کا ڈر  ہونا چاہیے جب ڈر صرف اللہ کا ہو تو  انصاف ہوتا ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ وکیل اور جج کا ہدف یکساں ہوتا ہے یعنی سچ کی تلاش، جب ہم قانون کی پاسداری کریں گے تو ایک پرسکون قوم ہوں گے اور جب جمہوریت کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو ملک ٹوٹ گیا۔ 

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی نے تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انصاف کے لیے بہت بڑا نام ہیں، جسٹس فائز کے کیے گئے فیصلے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فائزعیسیٰ کے آباء واجداد کا تحریک پاکستان میں اہم کردار  رہا ہے۔ 

کراچی بارایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے معروف وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد  نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آج اس ملک میں بہت سارے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Back to top button