بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کی تباہی کی مکمل ویڈیو دیکھیں

 بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر کو  بدھ کے روز کونور کے قریب حادثہ پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر  حادثے میں مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت  کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں  بظاہر  دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہی آگ لگ گئی تھی۔

تاہم اس حوالے سےاب تک  بھارتی فضائیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے ۔

علاوہ ازیں بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Back to top button