بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گاڑی کا لندن میں چالان

لندن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سینٹرل لندن میں اپنے بیٹے کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کیلئے شرکت کیلئے موجود تھے ،گورنر سرور کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبل یلو لائن پر پارک ہوئی۔

ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اسے فرنٹ اسکرین پر چسپاں کردیا۔

برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل یلو yellow لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کے مطابق جرمانے کی رقم 140 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے جبکہ 14 دن کے اندر ادائیگی پر 70 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

Back to top button