بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،بنگلہ دیش ٹیم میں تین تبدیلیاں

بنگلا دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسر علی ، سیف حسن اور ابو جاوید کو ڈراپ کرکے  آل راؤنڈر شکیب الحسن ، خالد احمد اور محمود الحسن کو شامل کیا گیا ہے، محمود الحسن کا یہ ڈیبیو میچ ہے میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Back to top button