بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان سے جھڑپوں پر ایران کا موقف بھی سامنے آگیا

افغانستان میں بر سر اقتدار طالبان کی فورسز اور ایران کے سرحدی گارڈز کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی کے بعد اب ایران کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق ایرانی سرحدی گارڈز اور طالبان فورسز کے درمیان جھڑپیں اب ختم ہوچکی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق افغان صوبے نمروز کے سرحدی علاقے میں طالبان فورسز کے جھڑپیں سرحدی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئیں، علاقے کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تنازعے نے واقعے کو جنم دیا۔

اس حوالے سے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرحد پر معاملہ حل ہوگیا ہے، افغان اور  ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان رابطےکے بعد فائرنگ روک دی گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان فورسز کی جانب سے ایرانی چیک پوسٹس پر قبضے کی خبر بھی غلط ہے۔

Back to top button