بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید

بلوچستان کے علاقے تمپ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں خاران کے سپاہی نصیب اللہ اور لکی مروت کے سپاہی ان شاءاللہ شامل ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگرد کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

Back to top button