بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ہماری 5 سال کی پرفارمنس سے اپوزیشن کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی، اسی ڈر سے بار بار حکومت گرانےکی باتیں کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے 50 فیصد سستی سڑکیں بنا رہے ہیں، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں ایک ہزار ارب روپےکی کرپشن ہوئی، یہ پیسا کن کی جیبوں میں گیا ؟ پاور پروجیکٹ میں کتنا پیسا لگنا تھا، کتنا پیسا بنایا؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےسب سےزیادہ قرضےواپس کیے، مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ ہے، عوام کو اعتماد ہونا چاہیے اس مشکل سے بھی نکالیں گے، ساری دنیامیں لاک ڈاؤن لگایاگیا جس سے سپلائی متاثر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ووٹنگ کےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں چاہتی، سمجھ نہیں آتی اپوزیشن ای وی ایم سے کیوں ڈری ہوئی ہے، ٹیکنالوجی ایسی ہوگئی ہےکہ کوئی بھی جھوٹ نہیں بول سکتا، کوئی بھی جھوٹ بولے تو گوگل پر چیک کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لندن بیٹھاشخص دکھ کا اظہارکرتاہےکہ پاکستان کےحالات برے ہیں ، لندن کےمحلوں میں رہ رہے ہیں، بڑی گاڑیاں چلا رہےہیں، یہ پیسا یہاں سے گیا، 5 سال بعدحکومت کی کارکردگی دیکھی جائےگی، ان کو خطرہ ہےکہ ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

Back to top button