بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری

نیب کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز واپس نیب کے سپرد کردیئے گئے، 6 اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گا، آصف زرداری، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء کے تحت جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات جاری رہ سکیں گے، مضاربہ کیس بھی دوبارہ نیب کے سپرد ہوگیا، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا۔

نیب چیئرمین کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی، ہٹانے کا اختیار صدرمملکت کو ہوگا، چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے وہی بنیاد ہوگی جو سپریم کورٹ کے جج کے لیے ہوتی ہے۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں، ترمیمی آرڈیننس کے تحت زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی نیب عدالت کو دے دیا گیا، پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابرمچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو نیب آرڈیننس جاری ہونے سے نیب قوانین میں ابہام سامنے آئے تھے جس کے بعد وزارت قانون نے نیب آرڈیننس کی وضاحت کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Back to top button