بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا ،پاکستان میں اموات کی تعداد 10 سے نیچے آگئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 698 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42095 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.65فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28386 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 69 ہزار 234 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23940 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 666 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 908 ہو گئی ہے۔

Back to top button