بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنگلات کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد جاں بحق

پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پیواڑ اور گیدو میں جنگل کے تنازع پر قبائلی تصادم دوسرے روزبھی جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائربندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر  ہوئی، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گورگت نامی پہاڑی کے دیرینہ تنازع پر سابق پولٹیکل ایجنٹ نے بھی فیصلے دیے تھے مگر  ایک بار  یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔

Back to top button