بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں بڑا اضافہ

اسلام آباد میں ایک روز میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 125 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے  جو اب تک شہر میں ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈینگی کے 78 اور شہری علاقوں سے 47 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد اسلام آبادکے دیہی علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر  1015 جب کہ شہری علاقوں میں 513 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3300 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ 

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد  مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1041 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہری پور میں 14، مردان 9 اور نوشہرہ میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اشتہار
Back to top button