تعلیم
ملک بھر میں تعلیمی ادارے100 فیصد حاضری کیساتھ کھل گئے
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق سکولوں میں 50 فیصد حاضری کی شرط بھی ختم کردی گئی جس کے بعد ملک بھر میں سکول 100حاضری کے ساتھ کھل گئے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے اقدامات کئے گئے ،12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔