بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

زنجیروں میں جکڑی بیٹی کو باپ سے بازیاب کرا لیا گیا

عارف والا میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی اور تشدد کا شکار حقیقی بیٹی کو بازیاب کرواکر باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عارف والا کے محلہ ضیا نگر میں والدین نے اپنی ہی بیٹی کو کام نہ کرنے پر زنجیروں سے باندھ رکھا تھا اور  وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

اہل علاقہ کی نشاندہی پر 15 سالہ بانو بی بی کو گھر سے بازیاب کروا لیا گیا، بازیاب ہونے والی لڑکی نے بھی یہی بیان دیا کہ والدین تشدد کرتے اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے۔

لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی متعدد بار گھر سے بھاگ کر دارالامان گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے باپ کو گرفتار کرکے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ بچی کو دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔

Back to top button