بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ عوام فکر معاش میں لگے رہیں۔

ملتان میں عالمی مجلس ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، صاف شفاف لوگوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کے کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے سب نے دیکھ لیے۔

Back to top button