بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔عمر شریف کے جسدِ خاکی کو رہائش گاہ پر لانے کے موقع پر  گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات  کیا گیا۔

دوسری جانب عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

پولیس  کے مطابق جنازے کی سکیورٹی کے لیے دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جب کہ پارک میں جنریٹر اوراسپیکر لگائے گئے ۔

اس کے علاوہ  عمر شریف پارک میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ بھی کی گئی۔

عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں عمرشریف کی قبرتیارکرلی گئی ہے جہاں ان کی تدفین شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔

Back to top button