بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کردیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کے طریقہ کار اور مکمل فعالیت پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاکستان آرمی ائیرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہااور  پاکستان آرمی ائیرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ائیرڈیفنس جدید ، انتہائی درست اور مہلک لانگ رینج ہتھیاروں کا نظام ہے، پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس فضائی سرحدوں میں دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکا جواب دینےکو تیار ہے۔

Back to top button