بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں،وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خطے کو کئی چیلنجز درپیش ہیں افغانستان کے مسئلے کو سب کو مل کر حل کرنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اس وقت تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈ آف اسٹیٹ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنگ زدہ ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ افغان حکومت بنیادی طور پر غیر ملکی امداد پر انحصار کرتی ہے’۔انہوں نے فوری انسانی امداد کے لیے بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان میں اہم دلچسپی رکھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تجارت سرمایہ کاری اور روابط کے لیے ایس سی او بہترین فورم ہے۔

Back to top button