بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا

فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا، جبکہ وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں عبداللّٰہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ، صہیب مقصود سمیت 10 کرکٹرز شامل ہیں۔

محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر، شان مسعود سمیت 40 کرکٹرز اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کہنا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ برس بھی ایونٹس کے حساب سے کنٹریکٹ لئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کیٹیگریز کے لحاظ سے تقسیم کیا ہے۔

Back to top button