بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت

قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

Back to top button