بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان کے ممکنہ دورے کے مقامات پر پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، اسلام آباد سے پہنچنے والے خصوصی طیارے میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور اسد عمر بھی وزیرِ اعظم عمران کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی قیادت نے فیصل بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے ممکنہ دورے کے مقامات پر پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے باعث آج کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا، وزیرِ اعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی، صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد اور پیپلز پارٹی مخالف احتجاج پر مشاورت ہو گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اجلاس ہو گا۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے کل دورۂ بہاولپور کا امکان ہے، وزیرِ اعظم بہاولپور میں کاشت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان لال سہانرا پارک میں مون سون شجرکاری کے تحت پودا بھی لگائیں گے، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ بہاولپور میں ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بہاول پور ڈویژن کے وزراء اور اراکینِ اسمبلی بھی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

Back to top button