بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہو گی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز  افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ۔

رپورٹس کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

واضح رہے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز  افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے افغانستان پہلے ہی  پاکستان کے خلاف  ون ڈے سیریز کیلئے اپنے  اسکواڈ کا اعلان  کرچکا ہے۔

Back to top button