بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،فیصل مسجد کا ہال سیل کردیا گیا

صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز کی حلاف ورزی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نوٹس لیا تھا

عید الاضحیٰ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسجد کا ہال سیل کردیا۔

اسلام آباد انتطامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے فیصل مسجد کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا جبکہ مسجد انتظامیہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا۔

اشتہار
Back to top button