بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت دن،50کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے

100 انڈیکس 136 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 628 پر بند ہوا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 136 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 628 پر بند ہوا ۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 347 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، پاکستانی شیئرز بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 297 ارب روپے ہے۔

Back to top button