بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار825 ڈالر فی اونس ہے


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار350 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 386 روپے اضافے کے بعد93750ہزار روپے ہوگئی ہے۔ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار825 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button