بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع

اب قانونی حقداروں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے عدالتوں سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا،عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان نے کہا ہےکہ صوبے کے 36 اضلاع میں نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ اب قانونی حقداروں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے عدالتوں سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا، وہ 15 روز میں نادرا کے ذریعے وراثتی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا سے عدالتی نظام پر غیر ضروری بوجھ کم ہو جائے گا۔

Back to top button