بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحد غیراعلانیہ طور پر بند کردی

خیال رہے کہ اس سے پہلے حال ہی میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ردی تھی

ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحد غیراعلانیہ طور پر بند کردی ، جس کے باعث پاک ایران سرحد پر سفری، تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر تفتان اور ریمدان کی گزرگاہیں بند کردی گئی ہیں ، جس کے بارے میں ایران کی طرف سے پاکستان کو تاحال سرکاری طور پر مطلع نہیں کیا گیا ، اس کی بجائے ایران سرحدی حکام نے پاکستانی انتظامیہ اور امیگریشن حکام کو صرف زبانی طور پر ہی بتایا ہے جب کہ تحریری طور پر کسی بھی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ سرحد کی بندش کے بعد پاکستان سے ایران داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن ایران سے پاکستان واپس لوٹنے والوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت ہوگی تاہم ایران سے پاکستان آنے والے بھی مقامی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتے ہیں ، جس کے باعث ایرانی صوبے سیستان اور بلوچستان میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے حال ہی میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ردی تھی، این سی او سی نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کے تحت ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کردی گئی ، جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا، جائزے کا مقصد زمینی راستے سے آمد و رفت اور بارڈر پر کورونا پروٹوکول کو یقینی بنانا تھا ، نظرثانی پالیسی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر کیا گیا، نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو ، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں تھا۔

اشتہار
Back to top button