بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نیول اکیڈمی میں کورس کمیشننگ پریڈ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے

پاکستان نیول اکیڈمی میں کورس کمیشننگ پریڈ منعقد کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس رہبر منوڑہ کراچی میں مڈشپ مین اور ایس ایس سی کورس کمشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن کیلئے پُرعزم ہے، پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھاکہ دنیا پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو تسلیم کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

جنرل ندیم رضا نے کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور منفرد پوزیشن لینے والوں کو ایوارڈز سے نوازا۔قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ معراج خالد خان نے حاصل کیا جبکہ اعزازی تلوار مڈشپ مین حمزہ ملک نے حاصل کی۔

آفیسر کیڈٹ حذیفہ جاوید نیازی نے سی جے سی ایس سی گولڈ میڈل جبکہ کمانڈنٹ گولڈ میڈل آفیسر کیڈٹ حمیرا مریم نے حاصل کیا۔نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور سہیل احمد عظیم نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔

Back to top button