بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نوازشریف مفرور ہیں،فواد چودھری

نوازشریف کی اپیلوں پرآج کا عدالتی فیصلہ پاکستان کے عوام کی جیت ہے

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو عوام کی جیت اور تحریک انصاف کے مؤقف کی فتح قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف فیملی کو لوٹا گیا پیسہ واپس کرنا چاہیے، نوازشریف کی اپیلوں پرآج کا عدالتی فیصلہ پاکستان کے عوام کی جیت ہے، آج کا فیصلہ تحریک انصاف کے مؤقف کی بھی فتح ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جو حلف نامہ جمع کرایا وہ بھی جعلی تھا، نوازشریف مفرور ہیں، ان پرجرمانہ بھی ہوا ہےمگر وہ ادا کرنےکو تیار نہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ مریم نواز کے بیان سے واضح ہوگیا کہ نواز شریف چکمہ دے کر ملک سے باہرگئے، برطانیہ سے تحویل مجرمان کا معاہدہ قریب ہے۔

Back to top button