بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رونالڈو نے ایرانی فٹبالر علی دایی کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا

ونالڈو نے یوروکپ میں فرانس کے خلاف گو ل کرکے ایران کے معروف فٹبالر علی داعی کا ریکارڈ برابر کیا


پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایرانی فٹبالرعلی داعی کا بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ گول کرنےکا ریکارڈ برابر کر دیا۔

رونالڈو نے یوروکپ میں فرانس کے خلاف گو ل کرکے ایران کے معروف فٹبالر علی داعی کا ریکارڈ برابر کیا۔

36 سالہ رونالڈو کے پرتگال کی جانب سے 178 انٹرنیشنل میچز میں 109 گولز ہوگئے ہیں۔

کرسٹیانورونالڈو نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول 2004 میں یوروکپ میں ہی یونان کے خلاف کیا تھا۔

دوسری جانب سابق ایرانی فٹبالر علی داعی نے 1993 سے 2006 کے دوران ایران کی جانب سے 149 بین الاقوامی میچز میں 109 گولز کیے ہیں۔

52 سالہ سابق ایرانی فٹبالر نے انسٹاگرام پر رونالڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہےکہ جلد ہی رونالڈو سب سے زیادہ بین الاقوامی گولز کرنے والے فٹبالر بن جائیں گے۔

علی داعی کا کہنا تھا کہ رونالڈو ایک عظیم فٹبالر ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

Back to top button