بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور میں بھی ویکسین کا سٹاک ختم،شہریوں کو ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت

ویکسین ختم ہونے کی اطلاع دینے کے بعد شہری ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 کے سامنے بیٹھ گئے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی۔ ایکسپور سینٹر لاہور کے ہال نمبر تین مین کورونا ویکسین ختم ہونے پر ہال کے دروازے بند کردیے گئے جب کہ بیرون ملک جانے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کو اب ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ویکسین ختم ہونے کی اطلاع دینے کے بعد شہری ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 کے سامنے بیٹھ گئے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہیکہ ویکسین ختم ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والیافراد ویکسی نیشن کے لیے ایک ہفتے بعد آئیں۔

Back to top button