کورونا وائرس سے تباہی جاری، دنیا بھر میں ہلاکتیں3457000ہو گئیں
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3457000ہو گئیں،کیسز16کروڑ64لاکھ72ہزار سے تجاوز کر گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں603408ہو گئیں،کیسز3کروڑ38لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے۔
بھارت کورونا وبا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر جہاں ہلاکتیں295508ہو گئیں،کیسز2کروڑ62لاکھ85ہزار سے زائد ہو گئے۔
برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد446000ہو گئی،کیسز1کروڑ59لاکھ76ہزار تک پہنچ گئے۔
فرانس میں 108437افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد55لاکھ81ہزار 351ہو گئی۔
ترکی میں کورونا وبا سے 45840افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کیسز51لاکھ69ہزار سے بڑھ گئے۔
روس میں117739افرادموت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد49لاکھ83ہزار تک پہنچ گئی۔
برطانیہ میں 127710افراد جان کی بازی ہار چکے اورکیسز44لاکھ57ہزار سے تجاوز کر گئے۔
دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار سے زائد اور1 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار سے زائدفعال کیسزہیں۔