بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شنیرا اکرم نے بھی فلسطینیوں سے کیے جانے والے غیر انسانی سلوک پر آواز اٹھادی

اگر آپ معصوم جانوں کے قتل کا احساس نہ کریں تو آپ انسان نہیں ہیں

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی فلسطینیوں سے کیے جانے والے غیر انسانی سلوک پر آواز اٹھادی۔انہوں نے فلسطین کیلئے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میری خاموشی کو میری کمزوری بالکل نہ سمجھا جائے۔اپنے ٹوئٹس میں شنیرا نے لکھا کہ ’براہ کرم میری خاموشی کو میرا نظر انداز کرنا نہ سمجھا جائے کیونکہ حقیقت میں یہ ہمیشہ ہی بالکل اس کے مخالف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ معصوم جانوں کے قتل کا احساس نہ کریں تو آپ انسان نہیں ہیں۔شنیرا نے لکھا کہ ’ میں معصوم لوگوں پر ظلم ، تکالیف یا تباہی کی حمایت کبھی نہیں کروں گی۔‘شنیرا نے کہا کہ ’ہم سب اس دنیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کوئی بھی شخص ،ا گروہ یا ملک جو بے گناہ انسانی زندگی کو خودکش حملہ کے طور پر استعمال کرتا ہے وہ غلط ہے‘۔

Back to top button