بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا کے یومیہ اور فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 ہزار 566 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 135 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا عروج اپریل میں دیکھا گیا جس کے بعد اب یومیہ کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 ہزار 566 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 135 افراد انتقال کر گئے۔

ملک میں 17 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 29 ہزار801 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 8.6 فیصد رہی اور فعال کیسز کم ہو کر 67 ہزار 665 رہ گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 928 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 19 ہزار 752 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 2 ہزار 989 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلا میں اتار چڑھا جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

Back to top button