قومی
افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقررکردیا گیا
ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پیٹرولیم تعینات
وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کردیے گئے۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پیٹرولیم تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کیے گئے ہیں اور سہیل راجپوت کو سیکرٹری انڈسٹریز مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔