بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 44 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔سینٹرل پولیس آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران میں 9 ایس پی اور 35 ڈی ایس پی شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مستنصر عطا باجوہ ایس پی بٹالین کمانڈر 7 پنجاب کانسٹیبلری، عاصم افتخار ایس پی سیکیورٹی ایس پی یو پنجاب، عمر فاروق سلامت ایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور، احمد محی الدین ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب، رضوان طارق ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ اور قیصر مشتاق ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔

Back to top button