بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات دوحہ میں شروع

مذاکرات میں طالبان قیادت سے تعطل کے شکار امن مذاکرات کا عمل تیز کرنے پربات ہوئی

افغان حکومت اورطالبان قیادت کے نمائندوں میں مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع ہوگیا۔ترجمان افغان حکومت کے مطابق حکومتی نمائندوں اور طالبان قیادت کے نمائندوں میں مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع ہوگیا ہے،جس میں آج طالبان قیادت سے تعطل کے شکار امن مذاکرات کا عمل تیز کرنے پربات ہوئی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے قطر میں سیاسی دفترکے ترجمان ڈاکٹر نعیم نے بھی مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اجلاس میں طالبان کے نائب امیر اور سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند بھی موجود تھے۔

طالبان ترجمان کے مطابق مذاکرات میں عید کی مبارک باد کے تبادلے کے علاوہ فریقین نے ملک کی موجودہ صورتحال اور افغان مذاکرات کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا اور عید کے بعد بھی مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button