بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی سفاکیت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

وزارتی سطح کا یہ اجلاس اگلے اتوار کو ہوگا جس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہوگا۔

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم پر غور کیلئے سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور پیر سے اب تک 87 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق شہداء میں 17 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی جن میں سے 26 کی حالت تشویشناک ہے۔فلسطین کی صورتحال پر غور کیلئے او آئی سی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جبکہ یہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

وزارتی سطح کا یہ اجلاس اگلے اتوار کو ہوگا جس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہوگا۔

Back to top button