بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی کی تیاریاں

'اسرائیلی فوج زمینی کارروائیوں کی تیاری کے مختلف مراحل' میں ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بیت المقدس اورغزہ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد اسرائیل نے فلسطین میں غزہ کے سرحدی علاقوں میں فوجی دستے بھیجنے کی تیار کرلی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق اسرائیلی فوج کے کرنل نے جنگی تیاروں سے متعلق تصدیق کی۔

اسرا ئیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی سرحد کے لیے جنگی فوج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اسرائیلی فوج زمینی کارروائیوں کی تیاری کے مختلف مراحل’ میں ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ چیف آف اسٹاف ان تیاریوں کا معائنہ اور رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کے نہتے فلسطینیوں پر حملے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں اور حماس کے راکٹ کی وجہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال ‘وسیع پیمانے پر جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے’۔

Back to top button