بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری،ٹاپ ٹین بائولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی پہلی پوزیشن برقرار ہے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کےکھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے جب کہ بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سینچری بنانے والے عابد علی 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ اظہر علی 4 درجے بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے۔قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلےگئے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

بولنگ میں حسن علی 6 درجے بہتری کے ساتھ 14 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 9 درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پرپہنچ گئے، اسپنر نعمان علی نے 54 سے 46 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

Back to top button