بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی شہر کولوراڈو سپرنگ میں فائرنگ،6افراد ہلاک

حملہ آور نے گھر میں گھس کر جاری سالگرہ تقریب کے دوران فائرنگ کی، خود کو بھی گولی مار کر خاتمہ کرلیا

امریکا کے علاقے کولوراڈو سپرنگ میں ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق فائرنگ کرنے والانوجوان ایک گھرمیں داخل ہوا جہاں سالگرہ کی تقریب جاری تھی اور فائر کھول دیا جس سے اس کی گرل فرینڈ سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، فائرنگ کرنے والے شخص نے وہاں پر موجود بچوں پر فائرنگ نہیں تاہم بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار کر ختم کرلیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مزید تفصیلات آرہی ہیں

Back to top button